ڈی ڈبلیو پی گروپ کے سمر انٹرن شپ پروگرام کا کامیابی سے اختتام

ڈی ڈبلیو پی گروپ کے سمر انٹرن شپ پروگرام کا کامیابی سے اختتام

لاہور(بزنس ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ نے اپنے تعمیر مستقبل سمر انٹرن شپ پروگرام 2026کی کامیابی سے تکمیل کا جشن منایا۔ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد تعلیمی تربیت اور عملی پیشہ ورانہ تقاضوں کے درمیان موجود خلا کو کم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں انٹرنز، مینٹورز، ایچ آر نمائندگان اور اعلیٰ انتظامی حکام نے شرکت کی اور نوجوانوں کے لیے ایک مفید پیشہ وارانہ سفر کی تکمیل کا جشن منایا۔سمر بیچ 2026 میں ملک بھر سے 36 انٹرنز نے شرکت کی، جن میں لاہور سے 17، کراچی سے 10 اور اسلام آباد سے 9 انٹرنز شامل تھے۔ پروگرام کے دوران انٹرنز کو کارپوریٹ ماحول میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ حقیقی نوعیت کے مختلف اسائنمنٹس پر کام کرنے اور ڈی ڈبلیو پی گروپ کے مختلف شعبوں میں تجربہ کار ماہرین کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

گریجویشن تقریب میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی جن میں روحیل بشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیک ڈویژن، منیب خواجہ، بی یو ہیڈ ایس ڈی ای، شکیلہ قریشی، ہیڈ آف ہیومن ریسورسز اور شعیب یونس، ہیڈ آف مارکیٹنگ شامل تھے ۔ اس موقع پر ان مینٹورز نے بھی شرکت کی۔تقریب کا مقصد انٹرنز کے پیشہ ورانہ سفر، ان کی محنت، سیکھنے اور پروگرام کے دوران ہونے والی پیشہ ورانہ ترقی کو سراہنا تھا۔ کامیابی سے انٹرن شپ مکمل کرنے والے انٹرنز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔پروگرام کے دوران انٹرنز کی تربیت، رہنمائی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کرنے والے مینٹورز میں حسن جاوید، محمد اعجاز، شکیل جاوید، شعیب فاضل، عمر عزیز، عثمان احمد، زاہد حسین، عمران جبار اور محمد عباس رضوی شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...