اگست میں 3.70 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول

اگست میں 3.70 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول

ماہانہ بنیادوں پرایک،سالانہ 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی معیشت کو بڑا سہارا دیتے ہوئے اگست 2026ء کے دوران 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیج دیں جس کے باعث ماہانہ ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025ء میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان موصول ہوئی تھیں جو اگست 2026ء میں بڑھ کر 3 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئیں، یوں ایک سال کے دوران ترسیلات زر میں تقریباً 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال 2026-27ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مجموعی ترسیلات زر 7 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ادو ماہ کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 87 کروڑ 35 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 98 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...