چاندی 35، سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔۔۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے اضافے سے 4لاکھ 57ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 3لاکھ 91ہزار 920 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسکے بعد چاندی 6 ہزار 924 روپے فی تولہ ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس اضافے سے 4 ہزار 346 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments