ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ

ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی، اگست میں نمایاں اضافہ، درآمدات 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں گزشتہ مالی سال ایران سے ایک ارب ساڑھے 39 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں

کراچی(این این آئی)خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی اور اگست 2026 کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات 17 فیصد اضافے کے بعد 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران درآمدات کا حجم 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران بھی ایران سے پاکستان کی درآمدات کا سلسلہ جاری رہا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران ایران سے ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی درآمدات کیں، جو مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2024-25 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، مالی سال 2022-23 میں 88 کروڑ ڈالر، مالی سال 2021-22 میں 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر، مالی سال 2020-21 میں 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جبکہ مالی سال 2019-20 میں 44 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...