انگلینڈ کا دنیا کا پہلا بغیر بازوؤں والا ریسنگ ڈرائیور

انگلینڈ کا دنیا کا پہلا بغیر بازوؤں والا ریسنگ ڈرائیور

لندن(نیٹ نیوز)23 سالہ کلوم سمتھ سے ملیے جو دنیا کے پہلے اور اس وقت واحد ریسنگ ڈرائیور ہیں جو گاڑی کو بغیر بازوؤں کے دوڑاتے ہیں۔

وہ گاڑی کو اپنے پیروں سے چلاتے ہیں اور ان کا خواب ہے کہ وہ فرانس میں ہونے والی مشہور سپورٹس کار ریس لی مانز کا حصہ بن سکیں۔ان کی پیدائش ہاتھوں کے بغیر ہوئی تھی اور ریسنگ ٹریک پر 110 میل فی گھنٹہ کی زیادہ رفتار سے گاڑی دوڑا چکے ہیں۔ایسا پیروں کی مدد سے سٹیئرنگ کرنے میں مدد فراہم کرنے والی کاسٹیوم پلیٹ سے ممکن ہوا۔انگلینڈ کی ایک کمپنی میں فنانس اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے کلوم سمتھ نے پہلا ڈرائیور کانٹریکٹ حاصل کیا ہے اور وہ ٹیم BRIT کا حصہ بن چکے ہیں۔اب وہ دنیا کے پہلے ایسے کار ریسنگ ڈرائیور ہیں جو دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود ریسنگ مقابلوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...