تین ہزار برس قدیم چیختی ممی کی پراسرار موت کا معمہ

تین ہزار برس قدیم چیختی ممی کی پراسرار موت کا معمہ

قاہرہ(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے تین ہزار سال قبل ہلاک ہونے والی مصری خاتون کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنیکی پیش رفت کی ہے ۔

خاتون ‘چیختی ہوئی عورت’ کے نام سے مشہور ہے ۔ 1935 میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے اس کی ممی دریافت کی تو اس کے چہرے کے تاثرات نے ماہرین کو حیران کر دیا۔ابتدا میں خیال کیا گیا کہ شاید ناقص طریقے سے ممی بنانے کی وجہ سے اس کا منہ کھلا اور چہرہ چیخنے کی حالت میں رہ گیا لیکن نئی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس خاتون کی تدفین انتہائی شاہانہ انداز میں کی گئی تھی۔اسے مہنگے درآمد شدہ سامان کے ساتھ دفن کیا گیا، جس میں لوبان اور جونیپر ریسنز شامل تھی۔ تحقیق میں کہا گیا کہ چیخنے کے تاثرات کو موت کے وقت جسم کے اچانک اکڑ جانے سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ خاتون شدید اذیت یا درد میں چیختے ہوئے ہلاک ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...