ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ

ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ

رواں سال اگست 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک محدود ایک سال کے دوران 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اگست 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگیا، جبکہ گزشتہ سال اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ یوں ایک سال میں اگست کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی۔ ماہانہ بنیادوں پر بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بڑی کمی آئی۔ جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جو اگست میں کم ہو کر 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

اس طرح صرف ایک ماہ میں خسارہ 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوا، جو تقریباً 78 فیصد کمی بنتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ، یعنی جولائی اور اگست کے دوران مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 85 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا مطلب ہے کہ ملک کی بیرونی ادائیگیوں اور بیرون ملک سے حاصل ہونے والی آمدنی کے درمیان فرق گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...