ایچ بی ایل، سپارکو کا زرعی فنانسنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

ایچ بی ایل، سپارکو کا زرعی فنانسنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

اسٹرٹیجک اشتراک تجرباتی آغاز سے پنجاب بھر میں توسیع کے مرحلے میں داخل ہوچکا سیٹلائٹ انٹیلی جنس کی صلاحیت زرعی فنانسنگ میں بروئے کارلائیں گے ،عامر خان

کراچی (کامرس ڈیسک) ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک اور سپارکو کا سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی فنانسنگ کا پنجاب میں دائرہ وسیع کرنے کا اعلان۔یہ اسٹرٹیجک اشتراک تجرباتی آغاز سے صوبہ بھر میں توسیع کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس سے پنجاب سے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی فنانسنگ ملے گی۔ یہ پروگرام سپارکو کی سیٹلائٹ پر مبنی ریموٹ سینسنگ کی صلاحیتوں اور ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے ملک بھر میں نیٹ ورک اور زرعی فنانسنگ میں مہارت کو یکجا کرتا ہے ۔

اس توسیع سے بینک کو بڑے پیمانے پر سیٹلائٹ ڈیٹا، فصلوں کی نگرانی اور ریموٹ سینسنگ اینالیٹکس سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان، صدر و سی ای او ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک نے کہا کہ سپارکو کے ساتھ اشتراک سے ہم سیٹلائٹ انٹیلی جنس کی صلاحیت کو زرعی فنانسنگ میں بروئے کارلائیں گے جس سے ہمیں زمینی صورتحال کوبہتر انداز سے سمجھنے اور فنانسنگ سے متعلق پہلے سے زیادہ بہتر، بروقت اور کسانوں کے حقیقی حالات کے مطابق فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ممبر سپارکو اسپیس ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ ونگ ظفر اقبال نے کہا کہ سپارکو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی نگرانی میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتا ہے جسے 35سالوں پر محیط جغرافیائی ڈیٹا آرکیو اور اینالیٹکل نتائج کی معاونت حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...