کراچی پورٹ:لائنر شپنگ رابطہ کاری کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی پورٹ:لائنر شپنگ رابطہ کاری کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی 35ویں سے 34ویں نمبر پر آگئی،وزیر بحری امور وفاقی حکومت بندرگاہی خدمات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ،جنید انور چودھری

کراچی (کامرس ڈیسک) کراچی پورٹ کی عالمی لائنر شپنگ خدمات سے رابطہ کاری میں نمایاں بہتری، پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی 35ویں سے 34ویں نمبر پر آگئی۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چودھری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کا لائنر شپنگ کنیکٹیوٹی انڈیکس (پی ایل ایس سی آئی) مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ 343.02 تک پہنچ گیا۔بیان کے مطابق کراچی پورٹ کا پی ایل ایس سی آئی 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 309.81 سے بڑھ کر دوسری سہ ماہی میں 343.02 ہوگیا، جو دستیاب اعداد و شمار کے تحت اس عرصے کی بلند ترین سطح ہے ۔پی ایل ایس سی آئی کسی بندرگاہ کے عالمی لائنر شپنگ نیٹ ورک سے انضمام کی پیمائش کرتا ہے ، جس کے لیے دنیا بھر کی تقریباً 900 بندرگاہوں کا رابطہ کاری ڈیٹا استعمال کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈیکس میں اضافہ کراچی پورٹ اور بین الاقوامی لائنر شپنگ سروسز کے درمیان مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے ، جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ، عالمی منڈیوں تک رسائی میں بہتری اور برآمد کنندگان و درآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مجموعی لائنر شپنگ کنیکٹیوٹی انڈیکس (ایل ایس سی آئی) کی عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری کو اجاگر کیا، جو 35ویں سے 34ویں نمبر پر آگئی ہے ۔انہوں نے کہا حکومت بندرگاہی خدمات کو بہتر بنانے ، شپنگ سرگرمیوں کو سہولت دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...