پاک،افریقہ تجاری حجم حقیقی صلاحیت سے کم ،سیف الرحمن
برآمدات میں تنوع، نئی منڈیوں کی تلاش ناگزیر،کوآرڈینیٹرٹیکس محتسب
لاہور (اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان برآمدات میں تنوع اور نئی منڈیوں کی تلاش کے ذریعے آنے والے برسوں میں افریقی خطے کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اتوار کو یہاں برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم حقیقی صلاحیت سے کہیں کم ہے جسے بڑھانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ سیف الرحمن نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ افریقی منڈیوں میں ابھرنے والے مواقع کی نشاندہی کریں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات، خصوصا عالمی سطح پر مقبول ضیا اسنیکس، کی برآمدات بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ضروری ہے ، جس میں کاروباری روابط، مارکیٹ انٹیلی جنس اور عالمی تجارتی نمائشوں میں شرکت کو فروغ دیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments