اینگرو کارپوریشن نے جنید اقبال کو نیا صدر و سی ای او نامزد کردیا
جانشینی کا یہ عمل اینگرو کی ترقی کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی کا حصہ ہے
کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے عہدے کیلئے جنید اقبال کو جانشین مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ جنید اقبال اس وقت اینگرو ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مشیر ہیں اور اپریل 2027 میں احسن ظفر سید کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد اینگرو کارپوریشن کے صدر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ جانشینی کا یہ عمل اینگرو کی ترقی کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ جنید اقبال نے ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات اور میڈیا کے شعبوں میں مختلف کاروبار کی ترقی اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا۔ کریم میں پاکستان اور سعودی عرب کے آپریشنز کی قیادت کرنے کے علاوہ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر اور کریم پے کے گلوبل ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، اس سے قبل وہ ایلکسیر سیکیورٹیز کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔اینگرو کے بورڈ نے احسن ظفر سید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپریل 2027 میں اپنی مدت مکمل ہونے تک کمپنی کی قیادت جاری رکھیں گے ۔ ان کے دور میں اینگرو کارپوریشن نے ای وی ٹی ایل سے متعلق سپلیمنٹری امپلیمنٹیشن ایگریمنٹ، تھرمل اثاثوں کی پورٹ فولیو میں دوبارہ شمولیت اور دیودار اور ای پی سی ایل سے متعلق اہم لین دین سمیت متعدد اہم سنگ میل حاصل کیے ۔ مدت مکمل ہونے کے بعد احسن ظفر سید اینگرو ہولڈنگز کے چیئرمین کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments