ابھی مائیکروفنانس بینک کا ایس او ایس گروپ اور ساؤتھ ایئر کے ساتھ اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکروفنانس بینک نے ایس او ایس گروپ اور ساؤتھ ایئر کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کے ملازمین کے لیے ایڈوانس سیلری سلوشنز متعارف کرائے جائیں گے ۔
اس اقدام کا مقصد ملازمین کو ضرورت کے وقت زیادہ مالی سہولت فراہم کرنا ہے ۔اس تعاون کے تحت ملازمین کو ضرورت کے مطابق اپنی حاصل شدہ تنخواہ کا ایک حصہ پیشگی حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی جس سے وہ روزمرہ کے مالی اخراجات کو زیادہ آسانی سے پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مالی معاملات پر بہتر کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے ۔معاہدے پر سہیل خان، گروپ ایڈوائزر، ایس او ایس گروپ اور مریم پرویز، چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلوژن آفیسر، ابھی مائیکروفنانس بینک نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر کبیر نقوی، انٹرپرینیور اِن ریزیڈنس، ابھی گروپ اور کنور محمد طارق، گروپ چیئرمین بھی موجود تھے ۔یہ شراکت داری ابھی مائیکروفنانس بینک کے مالی شمولیت کو فروغ دینے اور ایسے جدید مالیاتی حل تیار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو افراد کو اپنی حاصل شدہ آمدنی تک زیادہ رسائی اور بہتر مالی اختیار فراہم کریں۔ابھی مائیکروفنانس بینک ایسی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے جو لوگوں کے لیے عملی اور مؤثر مالیاتی سہولیات کو مزید قابلِ رسائی بنائیں اور ایک زیادہ بااختیار اور مالی طور پر مستحکم افرادی قوت کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments