ہاتھ سے بنے قالینوں کی نمائش 6اکتوبر سے شروع ہوگی

ہاتھ سے بنے قالینوں کی نمائش 6اکتوبر سے شروع ہوگی

نئی منڈیوں تک رسائی ، قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا،میاں عتیق الرحمن

اسلام آباد(اے پی پی) کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور چیئرمین ایگزی بیشن ریاض احمد نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش صنعت کی مجموعی ترقی ،نئے برآمدی مواقع پیدا کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 سے 8 اکتوبر تک منعقد ہونے والی عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نے کہا کہ عالمی نمائش کے انعقاد سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو نئی عالمی منڈیوں تک رسائی، براہ راست خریداروں سے روابط اور برآمدی سودوں کے حصول کے حوالے سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نمائش پاکستان کیلئے لاکھوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کے امکانات پیدا کرے گی جبکہ نئے برآمدی آرڈرز ملنے سے پیداواری سرگرمیوں، روزگار اور صنعت سے وابستہ دیگر شعبوں کو بھی فروغ ملے گا،عالمی خریدار ایک ہی چھت تلے پاکستانی مینوفیکچررز کی مختلف اقسام کے ہاتھ سے بنے قالینوں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...