چاندی325،سونا12800روپے سستا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 38ہزار136،دس گرام 3لاکھ 75ہزار 631کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 128 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4156 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار136 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار973 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 325 روپے کی کمی سے 6578 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.15 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کومقامی کرنسی 277.16 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments