کپاس کی پیداوارمیں مسلسل کمی تشویشناک ، میاں زاہد
حکومت کپاس اگاؤ، معیشت بچاؤمہم کو قومی پالیسی کا حصہ بنائے،بیان
کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی تشویشناک ہے ، حکومت ‘‘کپاس اگاؤ، معیشت بچاؤ’’ مہم کو قومی پالیسی کا حصہ بنائے ۔انہوں نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن زونز میں قائم شوگر ملوں کو فوری طور پر منتقل کیا جائے ، کپاس اور اس کی ضمنی مصنوعات، بشمول بنولہ اور کاٹن سیڈ کیک پر عائد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے ، بجلی کے بلوں میں شامل فکسڈ چارجز ختم اور کاٹن کنٹرول ایکٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ امریکی محکمہ زراعت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026-27 میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار 4.9 ملین بیلز رہنے کا امکان ہے جبکہ پیداواری ہدف 9.6 ملین بیلز مقرر کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments