یو اے ای کو برآمدات 364.994 ملین ڈالر ریکارڈ

یو اے ای کو برآمدات 364.994 ملین ڈالر ریکارڈ

پہلے دو ماہ میں یو اے ای سے 1.298ارب ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اگست 2026 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تجارت کا حجم 1.663 ارب ڈالر رہا۔مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو برآمدات 364.994 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 320.781 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13.78 فیصد زیادہ ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے 1.298 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں۔ ماہانہ بنیادوں پر اگست 2026 میں متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی برآمدات 170.984 ملین ڈالر رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...