سونا600روپے مہنگا، ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

سونا600روپے مہنگا، ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

تولہ سونا 4لاکھ 35ہزار36،دس گرام3لاکھ 72ہزار 973کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 4125 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار36 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 72 ہزار 973  ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کی کمی سے 6368 روپے ہوگئی۔علاو ہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.01 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کومقامی کرنسی277.02  پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...