پٹرولیم ڈیلرز کا این او سی کی شرط پر وضاحت کا مطالبہ

 پٹرولیم ڈیلرز کا این او سی کی شرط پر وضاحت کا مطالبہ

14 ہزارڈیلرز متاثر ہوسکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کو خط، مداخلت کی اپیل

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے )نے اوگرا کے حالیہ نوٹیفکیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو باضابطہ خط لکھ کر مداخلت کی اپیل کردی۔ پی پی ڈی اے کے مطابق دوسری آئل مارکیٹنگ کمپنی میں منتقل ہونے کیلئے موجودہ کمپنی سے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے ملک بھر کے تقریباً 14 ہزار پٹرولیم ڈیلرز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ این او سی کی شرط متعلقہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھی، اس لیے اوگرا کا نوٹیفکیشن حیران کن اور تشویشناک ہے ۔پی پی ڈی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا فوری اجلاس بلایا جائے اور این او سی کی شرط کے قانونی جواز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے ۔چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدابخش نے کہا کہ قانونی شقوں کا جائزہ لے کر واضح کیا جائے کہ متعلقہ اداروں کو آئل مارکیٹنگ کمپنی کی تبدیلی کے معاملے میں کس حد تک اختیار حاصل ہے ۔مزید برآں متعلقہ ایسوسی ایشن نے این او سی کی شرط پر تفصیلی وضاحت اور نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...