اسٹاک ایکسچینج میں154پوائنٹس کی تیزی،95ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں154پوائنٹس کی تیزی،95ارب خسارہ

سرمایہ کار محتاط، کے ایس ای 100انڈیکس166564پوائنٹس پر بند ہوا کاروباری حجم 46.28فیصد کم رہا ،64.31فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکی انتخابات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھاؤکے بعد محدود پیمانے پر تیز ی رہی۔ محدود تیزی کے باوجود 64.31 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کے 95ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ ایک موقع پر 823پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی، تاہم بعد دوپہر بینکنگ سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں سے مندی کے اثرات قدرے حد تک زائل ہوئے جس سے ایک موقع پر 580 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما لیکن اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 154.81 پوائنٹس کے اضافے سے 166564.07 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 23.22 پوائنٹس کے اضافے سے 49003.43 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 368.37 پوائنٹس کی کمی سے پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 254.67پوائنٹس کے اضافے سے 238226.41 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم 46.28فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 44کروڑ 34 لاکھ 31ہزار 946 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر496 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 319 میں کمی اور 40 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...