چاندی100،سونا2400روپے سستا،ڈالرکی قدرکم

چاندی100،سونا2400روپے سستا،ڈالرکی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 12ہزار 136،دس گرام 3لاکھ 53ہزار 340کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 3896 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 10800 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 5488 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 276.72 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...