شرح سود میں اضافہ واپس لیا جائے ، اسمال ٹریڈرز
کراچی (این این آئی) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
وہ اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کی منیجنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔محبوب اعظم نے کہا کہ دینِ اسلام میں سودی لین دین کو اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ قرار دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments