چاندی کی قیمت میں کمی، عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم
کراچی (بزنس ڈیسک)ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 66 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 29ہزار 136روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 5ہزار 668روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کی کمی سے 4ہزار 859 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments