بیکو کی جانب سے کولنگ اور توانائی تک رسائی کے موضوع پر پینل کا انعقاد

بیکو کی جانب سے کولنگ اور توانائی تک رسائی کے موضوع پر پینل کا انعقاد

لاہور(بزنس ڈیسک)اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ان دنوں ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری ہے جس میں ملک کے معروف سرمایہ کاری گروپ Ko Holding بطور گلوبل بزنس پارٹنر شریک ہے۔

 کانفرنس کے دوران توانائی کی منتقلی سے متعلق پینل سیشنز کے سلسلے میں، Ko Group's کی معروف کنزیومر ڈیور ایبلز کمپنی اور ڈاؤلینس کی پیرنٹ کمپنی بیکو نے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کولنگ اور توانائی تک رسائی کے موضوع پرخصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔ترقی پذیر مارکیٹوں میں توانائی تک رسائی اور موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے یہ پینل سیشن بلیو زون میں قائم ترکیہ پویلین میں منعقد ہوا۔ سیشن میں ڈاکٹر شیزرا منصب علی خان کھرل، پاکستان کی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری، سی ای او بیکوCan Dinerاور عمر احسن خان، سی ای او ڈاؤلینس نے شرکت کی جبکہ بی سی جی کے کلائمیٹ اینڈ انوائرنمنٹ امپیکٹ ایریا کے سینئر ایڈوائزر اور گلوبل لیڈر مشیل فریڈو نے سیشن کی میزبانی کی۔

پاکستان میں ڈاؤلینس اور جنوبی افریقہ میں ڈیفی کے ساتھ بیکو کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بیکو کے سی ای اوCan Diner نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں کولنگ کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے وہاں اکثر توانائی کی بچت کے معیارات ابھی ترقی کے مراحل میں ہیں۔ ڈاؤلینس کے سی ای او عمر احسن خان نے کہاکہ پاکستان کا پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام اہل گھرانوں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے آسان اقساط میں توانائی کی بچت کرنے والے پنکھے خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ اسی طرز کا پروگرام پرانے ریفریجریٹرز اور ایئر کنڈیشنرز کی تبدیلی کے لیے بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے جس سے خاندان نئی مصنوعات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کی کھپت میں کمی کا آغاز کر سکیں گے ۔ڈاؤلینس، نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ، اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے اور پاکستان کی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...