امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا بھر کے ایئرپورٹس پر جمعرات کو تقریباً 25 لاکھ مسافروں کی سکیورٹی چیکنگ کی گئی، جس کے باعث فضائی آپریشنز شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ایئرپورٹس پر معمول کے دنوں میں بھی روزانہ 20 لاکھ سے زائد مسافروں کی سکیورٹی چیکنگ کی جاتی ہے۔

مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث متعدد ایئرپورٹس پر طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی، جبکہ بعض ایئرپورٹس پر پارکنگ کی گنجائش مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

این بی سی کے مطابق واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کیلئے مختص تمام جگہیں پُر ہوچکی ہیں۔

سی این این کے مطابق شکاگو کے اوہیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ دو گھنٹوں کے دوران کوئی پرواز روانہ نہیں ہوسکی، جس کے باعث فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق ملک میں نیویگیشن مراکز کی بحالی کے ساتھ ہی پروازوں کی روانگی کی اجازت دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی آپریشنز کی مکمل بحالی ایئر ٹریفک کنٹرول کمانڈ سینٹر سے رابطے اور باہمی ہم آہنگی سے مشروط ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...