فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں پر دباؤ بڑھایا جانا چاہیے تاکہ یہ گروہ خطے میں خصوصاً سعودی عرب کے خلاف اپنے حملے بند کرے۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفاورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مؤقف یہ ہے کہ حوثیوں پر دباؤ بڑھایا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے حملوں اور نا قابلِ قبول اشتعال انگیز اقدامات، خاص طور پر سعودی عرب کی سر زمین کے خلاف لیکن صرف وہاں ہی نہیں ہر جگہ پر بند کریں۔

یہ بیان فرانس کی جانب سے حوثیوں کو یورپی یونین کی شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی ممکنہ حمایت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...