سونا4900روپے مزید سستا،ڈالر کی قدربھی کم

سونا4900روپے مزید سستا،ڈالر کی قدربھی کم

تولہ سونا 4لاکھ 11ہزار636،دس گرام 3لاکھ 52ہزار 911کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3891 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4900روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4201روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 10900روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 111 روپے کمی سے 5467 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.60 روپے پر بند ہوا۔ جمعرات کو مقامی کرنسی 276.61  روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...