سی ٹی آرجمع کرانے کی کم از کم حد 30لاکھ روپے مقرر

سی ٹی آرجمع کرانے کی کم از کم حد 30لاکھ روپے مقرر

نئی حد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقرر کی گئی،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی لین دین روکنے کے اقدامات کے تحت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ (سی ٹی آر)جمع کرانے کی کم از کم حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے مقرر کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی حد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقرر کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا، اسٹیٹ بینک سے جاری ہدایات کے مطابق متعلقہ مالیاتی اداروں کیلئے مقررہ حد کے مطابق کرنسی ٹرانزیکشن کی رپورٹ تیار کرکے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے رپورٹنگ کا نظام مؤثر بنانا ہے مرکزی بینک کے مطابق کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کی نئی کم از کم حد 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی، اسٹیٹ بینک نے متعلقہ اداروں کو نئی ہدایات پر فوری عمل کی ہدایت کی ہے۔ نئی حد کے نفاذ کے بعد مقررہ معیار پر پورا اترنے والی نقد کرنسی ٹرانزیکشنز کی رپورٹنگ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو کرنا ہوگی، واضح رہے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹنگ کا نظام مالیاتی لین دین کی نگرانی، غیر قانونی رقوم کی منتقلی اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے اہم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...