ٹڈاپ کا ترجیحی تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے اسلام آباد چیمبرمیں ترجیحی تجارتی رسائی ڈیٹا بیس (پی ٹی اے ڈی)کے حوالے سے ایک آگاہی اور بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبرکے صدر محمد ذکریا اکبر ضیاء نے ٹڈاپ کے اس اقدام اور کاروباری برادری کو ترجیحی تجارتی معلومات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔سیکریٹری ٹڈاپ شہریار تاج نے پی ٹی اے ڈیکا تفصیلی تعارف پیش کیا اور برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کی جانب سے ترجیحی تجارتی معاہدوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے حوالے سے اس ڈیٹا بیس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments