عید پر پارکوں میں رش ‘ بچے جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے
تینوں روز کوئی پارک کی سیر کرنے میں مصروف تو کوئی کھانے پینے میں خاصہ مگن ر ہا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )عید کے تینوں روز پارکوں میں لوگوں کا رش لگار ہا جبکہ پارکوں میں لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ عید منانے جوک در جوک آتے رہے ‘ رنگ برنگے لباس زیب تن کئے ہوئے بچوں نے پارکوں میں جھولوں سے خوب لطف اٹھایا۔تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر وگرد و نواح میں پارکوں میں بچوں ، خواتین اور نوجوانوں کارش لگارہا،مرکزی اقبال پارک سمیت دیگر تفریجی مقامات پر لوگ اپنی فیلمیز کے ہمراہ عید کی خوشیاں مناتے رہے جبکہ بچوں نے جھولوں سے خوب لطف اٹھایا، عید کے دنوں میں شہر میں واقع پارکوں میں بھی رونقیں بحال ہو گئی، درجہ حررات میں کمی ہو نے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور پارکوں میں رش بڑھ گیا۔ کوئی پارک کی سیر کرنے میں مصروف تو کوئی کھانے پینے میں مگن ر ہا ۔ پارک میں آئے ہوئے شہریوں نے کہا کہ سارا سال مشقت کے بعد عید کے اس موقع پر فیملی کے ساتھ پارک میں عید گزارنا اچھا لگتا ہے ، زندگی کی اس دوڑ میں یہ لمحات تازہ دم کر دیتے ہیں ۔پارک میں خوشیاں مناتے ہوئے بچوں کا کہنا تھا کہ عید پر انہیں آؤٹنگ پر جانا بہت اچھا لگتا ہے اور جھولے وغیرہ انکی تفریح میں لطف دوبالا کرتے ہیں۔