ہائر سیکنڈری سکول روڈو سلطان کے ملازمین نے متعدد درخت کٹوا دیے

ہائر سیکنڈری سکول روڈو سلطان کے ملازمین نے متعدد درخت کٹوا دیے

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول روڈو سلطان میں 186 درختوں کی ساڑھے چھ لاکھ روپے میں نیلامی کی گئی ۔ کامیاب بولی دہندہ نے تمام درخت موقع پر ہی 13 لاکھ روپے میں فروخت کر دیے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخت خریدنے والوں نے ان کی کٹائی شروع کی تو سکول کے عملہ نے کئی قیمتی درخت کٹوا کر

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اپنے گھروں میں بھجوا دیے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سکول ملازمین کا کہنا تھا کہ درخت کاٹنے کی ہدایت پرنسپل نے کی تھی تاکہ طلبہ کے لیے ڈیسک بنوائے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں