جھنگ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھر پور اقدامات

 جھنگ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھر پور اقدامات

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز طاہر ندیم اور ان کی ٹیم نے لاروا کے سیمپل لئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر رواں موسم کے دوران انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز طاہر ندیم اور ان کی ٹیم نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی تلفی کے حوالہ سے سیمپل حاصل کئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز طاہر ندیم نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے سرویلنس کا عمل جاری رہے گا ، بدلتے موسم میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کو محتاط رہنا ہوگا اور ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہیے ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور پوری آستین والے ملبوسات استعمال کریں جبکہ رات کے وقت کمرو ں کو بند رکھیں اور مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں