ممبر قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی طرف سے افطار ڈنر

ممبر قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی طرف سے افطار ڈنر

انتقامی سیاست کا قائل نہیں،سیاست کو عبادت سمجھ کررہا ہوں،گفتگو

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہوں، سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہا ہوں ، انتقامی سیاست کا قائل نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک نواب شیر وسیر نے اپنے ڈیرے ریاض نگر میں مختلف یوسی کے معززین کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑانوالہ شہر کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اندرون شہر میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے ورلڈ بینک کے مختلف پراجیکٹ پر کام جاری ہے ۔ شہر کی تمام سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس لگنے سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر اسد عنایت ڈب آف شہروآنہ چودھری علی تراب، ملک یاسر رضا اعوان ٹیپو، ملک ظفر اقبال کھوکھر، خان مشتاق احمد خان ، نسیم احمد بھٹی ، مقصود وسیر ،جعفر وسیر ، ملک عبدالرحمن وسیر، ملک عرفان وسیر ، محمد شیر کلیار ، اختر کلیار، رانا طارق، ملک عمر خلیل، اسد بلوچ سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں