ایس ایس پی پٹرولنگ کا ون ویلنگ کیخلاف مہم کا حکم

ایس ایس پی پٹرولنگ کا ون ویلنگ کیخلاف مہم کا حکم

ماسک ا ستعمال کریں،ایک دوسرے سے 6فٹ کا فاصلہ رکھیں : افسر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم کے ساتھ ملکرکورونا وائرس اور حادثات اور بالخصوص ون ویلنگ کے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ۔ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین نے موبائل ایجوکیشن یونٹ فیصل آباد کی ٹیم کے ہمراہ فیصل آباد کی مختلف ہائی ویز پر کورونا وائرس، روڈ سیفٹی و ٹریفک رولزاور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لئے آگاہی مہم چلائی جس میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے شہریوں کوکورونا وائرس ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کاا ستعمال لازمی کریں،ایک دوسرے سے 6فٹ کا سماجی فاصلہ اختیار کریں، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں