چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے واک

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے واک

پنجاب حکومت چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، منور اعوان

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ محنت کے زیراہتمام آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی۔واک محکمہ لیبر کے آفس سے شروع ہوکر جیل روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکا نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ڈائریکٹر لیبر نے چائلڈ لیبر کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے تاہم معاشرے کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کم عمر بچوں سے مشقت کرانا ان کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا چائلڈ لیبر جیسی سماجی و معاشرتی ناہمواریوں کی حوصلہ شکنی اور اسکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے محکمے کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وہاں موجود شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں