میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس

 میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس

این ایل ای امتحانات کا اعلان کرکے مستقبل کو تاریک کردیا گیا ہے ،ڈاکٹرز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس الائیڈ ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے صدر پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹرغلام شبیر،ڈاکٹر سرفراز چودھری ، ڈاکٹر عبدالسلام قریشی ،ڈاکٹر عاطف تنویر، ڈاکٹر محمد عرفان ،ڈاکٹر مسعود رؤف ہراج،ڈاکٹر اظہار احمد، ڈاکٹر عبدالغفور، ڈاکٹر خرم شہزاد،ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر رائے احمد،ڈاکٹر صولت نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان میڈیکل کمیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں پی ایم سی نے این ایل ای کے حوالے سے امتحانات کا اعلان کرکے ڈاکٹروں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا ہے ۔ پی ایم اے پنجاب نے این ایل ای جیسا کالا قانون کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 16جون کو تمام تنظیمیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرینگی اور بعد از اں پریس کانفرنس کے ذریعے اس کالے قانون کے بارے میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائیگا کہ اس قانون کو موجودہ طالبعلموں پر لاگو نہیں کیا جاسکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں