پولیس حکام جرائم پیشہ افراد کیخلاف ڈیجیٹل کارروائی کرنے میں تاحال ناکام

پولیس حکام جرائم پیشہ افراد کیخلاف ڈیجیٹل کارروائی کرنے میں تاحال ناکام

ڈیڑھ برس قبل سابق آئی جی نے مقدمات کے اندراج سے تکمیل تک مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایات کی تھیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی، مقدمات اور چالان کی تکمیل کرنے تک کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، دور جدید میں آئی ٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے باوجود پولیس حکام جرائم پیشہ افراد کیخلاف ڈیجیٹل کارروائی کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔ تفصیل کے مطابق سماجی برائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس اکثر منشیات فروشوں، جواریوں، قحبہ خانوں سے پکڑے جانیوالے افراد، پتنگ و ڈور سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے اور پتنگ بازی میں ملوث ملزموں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے بعد مبینہ جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے چھوڑ دیتی ہے اور بیشتر اوقات دوران تفتیش ان کو ریلیف مہیا کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایسے جرائم میں ملوث ملزم فوری طور پر ضمانت پر رہا یا مقدمے سے بری ہوکر دوبارہ مکروہ حرکات میں مشغول ہوجاتے ہیں جس پر ڈیڑھ برس قبل سابق آئی جی پنجاب کی جانب سے ضلعی پولیس حکام کو ہدایات جاری گئی تھیں کہ ایسے مقدمات کے اندراج سے تکمیل تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور ہر 15 روز بعد اس کی رپورٹ بھجوائی جائے لیکن تاحال پولیس کی جانب سے ان کیخلاف کارروائی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ نہیں کی جاسکی جس سے ملزمو ں کو تاحال ریلیف مل رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں