تاندلیانوالہ :عرصہ دراز سے بند فیکٹری میں آتشزدگی

تاندلیانوالہ :عرصہ دراز سے بند فیکٹری میں آتشزدگی

ریسکیو 1122کی کارروائی سے 8کروڑ روپے مالیتی توڑی جلنے سے بچ گئی

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا ) تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقہ جلہ موڑ چک نمبر 409 گ ب کے قریب عرصہ دراز سے بند نرالہ ملک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 تاندلیانوالہ نے موقع پر پہنچ کر 40 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا، فیکٹری کی دیوار کیساتھ ہی تقریباً آٹھ کروڑ روپے کی توڑی پڑی ہوئی تھی جو ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی کی وجہ سے بچ گئی۔توڑی مالکان اور اہل علاقہ نے ریسکیو کی بروقت کارروائی کوسراہا، عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری عرصہ دراز سے بند ہونے کی وجہ سے نشے کے عادی افراد کا وہاں آنا جانا تھا سگریٹ وغیرہ جلانے کی وجہ سے آگ لگی، آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں