ٹوبہ :ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے خصوصی اجلاس

ٹوبہ :ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے خصوصی اجلاس

تمام محکموں کو قبل از وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ،ڈپٹی کمشنرعمرجاوید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کی غیر معمول تیز بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام محکموں کو قبل از وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،فلڈ کنٹرول پلان کو تکنیکی و پریکٹیکل بنیادوں پر مرتب کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران درست اور مستند ڈیٹا و معلومات کے تبادلہ کیساتھ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ،ہیوی مشینری بشمول کرین،ایکسکویٹر اور دیگر آلات و گاڑیوں کی دستیابی کو ممکن بناتے ہوئے ضلعی و تحصیل سطح پر فلڈ کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میں منعقدہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں تمام سر کاری محکموں کے انتظامی افسروں سمیت دیگر امدادی اداروں کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی، ڈی سی عمر جاوید نے مزید کہا محکمہ انہار کے افسر دریا،نہروں کے پشتوں اور بندھوں کی نگرانی کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رکھیں اور مختلف ڈسٹری بیوٹری میں اوورفلو اور ممکنہ شگاف کو بھی کنٹرول میں رکھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں