ایف آئی سی رہائشی کالونی نہ ہونے سے ملازمین پریشان

ایف آئی سی رہائشی کالونی نہ ہونے سے ملازمین پریشان

ایف آئی سی رہائشی کالونی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بارہا منظوری کے باوجود کالونی کی تعمیر شروع نہ ہوئی ۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد میں ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا ہے لیکن ہسپتال کی رہائشی کالونی میں صرف 16 ڈاکٹروں کی رہائشیں ہیں جبکہ دیگر ملازمین سرکاری رہائشوں سے محروم ہیں ، ہسپتال ملازمین کا کہنا ہے روزانہ دوردراز شہروں سے انہیں ڈیوٹی کے لئے آنا پڑتا ہے جبکہ بارش عید اور دیگر اہم دنوں میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہسپتال ملازمین نے حکومت سے فوری طور پر رہائشی کالونی کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں