سیلز ٹیکس تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے پر مالز سیل

سیلز ٹیکس تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے پر مالز سیل

ایف بی آر نے بڑے شاپنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیلز ٹیکس کے تصدیقی نظام کے ساتھ منسلک نہ ہونے والے بڑے شاپنگ مالز کے خلاف کارر وائیاں ، 3 بڑے مالز سیل ۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے آن لائن تصدیقی نظام سے منسلک نہ ہونے والے بڑے شاپنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شوکت فیبرکس ہریاں والا چوک ، ٹاپ آئیڈیل سویٹس سرگودہا روڈ اور مرحبا ٹائلز اور خالد ہارڈ ویئر سٹور کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔ ایف بی آر نے مالکان کو آن لائن پی او ایس سسٹم سے منسلک ہونے کے لئے نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ حکام کے مطابق دکاندار شہریوں سے سیلز ٹیکس وصول کرتے ہیں مگر قومی خزانے میں جمع نہیں کرواتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں