میونسپل کمیٹی کی غفلت سے میدان گندے پانی کے جو ہڑ

میونسپل کمیٹی کی غفلت سے میدان گندے پانی کے جو ہڑ

تعفن پھیلنے سے اہل علاقہ اذیت سے دوچار ،سیر و تفریح سے محروم ہوگئےمچھروں کی بہتات،اہل علاقہ کاسانس لینا دشوار، امراض تیزی سے پھیلنے لگے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی غفلت کے باعث حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے متعدد میدان گندے پانی کے جو ہڑ میں تبدیل ہو گئے جہاں تعفن پھیلنے سے اہل علاقہ اذیت سے دوچار ہو نے کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کی سہولیات سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ڈینگی لاروے کی افزائش کے خد شات بھی لاحق ہو گئے ہیں ،ایک سروے کے دوران یہ امر مشاہدہ میں آیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری گرین بیلٹس ،میدان اور خالی پلاٹس گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں ہر وقت تعفن پھیلا رہتا ہے جس کے باعث اہل علاقہ کا سانس لینا دشوار ہو کر رہ گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں جبکہ ہر وقت کھڑے رہنے والے پانی میں ڈینگی لاروے سمیت دیگر مچھروں کی بہتات ہو رہی ہے ،اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ میدانوں میں جمع ہو نے والے پانی کے نکاس کا فوری انتظام کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا مثبت طور پر ازالہ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں