ٹوبہ:دارالامان ،اولڈ ایج ہوم میں تربیتی سیشن کا انعقاد

ٹوبہ:دارالامان ،اولڈ ایج ہوم میں تربیتی سیشن کا انعقاد

اولڈ ایج ہومز غمزدہ والدین کی کہانیوں سے بھرے ہیں،ڈاکٹر فہیمہ حق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دارالامان اور اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر مرد و خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھرپور اقدامات جاری ہیں، گزشتہ روز اس ضمن میں ڈاکٹر فہیمہ حق ماہر نفسیات کی طرف سے دارالامان اور اولڈ ایج ہوم میں الگ الگ خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور، انچارج دارالامان منیبہ کاشف، منیجر صنعت زار عائشہ جمیل ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب اور دیگر سماجی کارکن بھی موجود تھے ، ڈاکٹر فہیمہ حق نے کہا والدین کی اپنے بچوں کے ساتھ محبت لازوال ہے ، ان کی سب سے بڑی خوشی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہوتی ہے لیکن اولڈ ایج ہومز غمزدہ والدین کی دکھ بھری کہانیوں سے بھرے پڑے ہیں،والدین اﷲ کی بہت بڑی نعمت ہیں ان کی قدر کرنی چاہیے ، ان کا مزید کہنا تھا بزرگوں کے ساتھ وقت گزارنا دن کے بہترین لمحات میں شامل ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں