پولٹری ایسوسی ایشن انتخابات:سجاد ارشد بلا مقابلہ سنٹرل چیئرمین منتخب

پولٹری ایسوسی ایشن انتخابات:سجاد  ارشد بلا مقابلہ سنٹرل چیئرمین منتخب

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2021.22میں ڈاکٹر رانا سجاد ارشد بلا مقابلہ سنٹرل چیئرمین منتخب ہو گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈاکٹر رانا سجاد ارشد کو ووٹ کے ذریعے سنٹرل چیئرمین کیلئے نامزد کیا گیا تھا جس پر پولٹری ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اعتماد کا اظہار کیا اور ڈاکٹر رانا سجاد ارشد کو سنٹرل چیئرمین کیلئے منتخب کیا ،سنٹرل چیئرمین کیلئے باقاعدہ ووٹنگ 23ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی۔ ڈاکٹر رانا سجاد ارشد کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں