لاکھوں کے انڈین ساختہ تمباکو ،کپڑے کی سمگلنگ ناکام

لاکھوں کے انڈین ساختہ تمباکو ،کپڑے کی سمگلنگ ناکام

پٹرولنگ پولیس نے ٹرک پکڑ کر سامان اور ملزموں کو کسٹم ٹیم کے حوالے کردیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لاکھوں روپے مالیت کے انڈین ساختہ تمباکو اور کپڑے کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ انڈین تمباکو رتنا اور کپڑے سے لوڈ ٹرک ملتان سے لاہور کی جانب سمگلنگ کیلئے جارہا ہے جس پر سمندری روڈ کی جانب سے آنیوالے مشکوک ٹرک کو روک کر چیکنگ کی گئی تو اس میں سے لاکھوں روپے مالیت کے انڈین تمباکو رتنا کی دس ہزار ڈبیوں پر مشتمل پچاس کارٹون اور 62 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا برآمد ہوگیا جو ٹرک سمیت قبضہ میں لے کر ڈرائیور ساجد نور کو گرفتار کرلیا اور کسٹم حکام کو اطلاع کرکے تمام سامان گاڑی اور ملزم کو کسٹم ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں