زرعی یونیورسٹی:بین الاقوامی یوم خوراک منانے کیلئے ریلی

زرعی یونیورسٹی:بین الاقوامی یوم خوراک منانے کیلئے ریلی

اربوں افراد بھوک و غربت سے اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ،ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فیکلٹی آف فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز کے زیراہتمام بین الاقوامی یوم خوراک منانے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے کی جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں، ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈاکٹر عائشہ ریاض سمیت درجنوں فیکلٹی اور طلبا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں اربوں افراد بھوک و غربت کی وجہ سے اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا دنیا کی آبادی روزبروز بڑھ رہی ہے جن کو خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے لئے فی کس پیداواریت میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ ڈاکٹر مسعود صادق بٹ نے کہا دیہی ترقی اور زراعت کو نئی جدتوں سے ہم آہنگ کر کے زراعت کو منافع بخش کاروبار بنایا جائے تو فوڈ سکیورٹی اور غربت میں خاتمے کے اہداف حاصل ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں