عشرہ شان رحمت العالمین ، واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب

عشرہ شان رحمت العالمین ، واسا  فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب

عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلہ میں واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام پروقار خصوصی تقریب ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی)عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلہ میں واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام پروقار خصوصی تقریب ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور جبکہ مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم پروفیسر ظفر یٰسین تھے ۔واسا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار،اکرام اللہ،ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید سمیت دیگر ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سٹاف نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی پروفیسر ظفر یاسین نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں