فصلوں کی باقیات کو آگ لگانیوالے زمیندار کیخلاف کارروائی

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانیوالے زمیندار کیخلاف کارروائی

ساہیانوالہ چک نمبر 129رب میں محکمہ زراعت کی ٹیموں کا احسن کیخلاف ایکشن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فصلوں کی باقیات کو آگ لگانیوالے زمیندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 129رب میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے کارر وائی کرتے ہوئے ہوئے احسن نامی زمیندار کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگاتے ہوئے پایا۔ جو ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی تھی۔ جس پر محمد احسن نامی زمیندار کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کروادی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں