ٹریفک وارڈن سے مزاحمت پر 2افراد کیخلاف مقدمہ

ٹریفک وارڈن سے مزاحمت پر 2افراد کیخلاف مقدمہ

گُل شیر احمد نے ساجد کو روکا تو اس نے اور اس کے ساتھی سے تشدد کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن گُل شیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ چک نمبر 225 رب کے قریب کار سوار ملزم ساجد سمیت دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ مبینہ طور پر ہاتھاپائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنادیا اور یونیفارم پھاڑ دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں