الائیڈ سکول پیر محل کیمپس میں محفل میلاد کی تقریب

الائیڈ سکول پیر محل کیمپس میں محفل میلاد کی تقریب

بچوں کے درمیان قرات، نعت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،عید میلاد النبیؐ منانے کا مقصد حضور ؐ کی محبت کو اجاگر کرنا ہے ،مقررین

پیرمحل(نمائندہ دنیا)عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے الائیڈ سکول پیر محل کیمپس میں محفل میلاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر بچوں کے درمیان قرات، نعت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور سکول انتظامیہ کی کوششوں و کاوشوں پرخراج تحسین پیش کیا ۔پرنسپل چودھری خاور سلہری نے کہا کہ الائیڈ سکول پیر محل کیمپس کا ہمیشہ سے یہ خاصا رہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی بھرپور طریقے سے سرانجام دیتا ہے ۔ عیدِ میلادالنبیؐ کے سلسلے میں سکول میں محفلِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا نے بھرپور شرکت کی اورمقابلوں میں اول ،دوم اور سوم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پرنسپل پنجاب کالج محمد زاہد نے کہا عید میلاد النبیؐ منانے کا مقصد طلبا میں حضور نبی کریم ؐ کی محبت کو اجاگر کرنا ہے ،اگر ہم بحیثیت ملت اپنا وقار بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں رسول اللہؐ کی سنت کو اپنانا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں