ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ

کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین کو ہر صورت پہنچایا جائے ،ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید شہریوں کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے مسلسل متحرک ہیں،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے صبح سویرے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر کے ہمراہ شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرکے وہاں پر آلو ،پیاز، ٹماٹر کے سٹاک و نرخوں کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ منڈی میں کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین کو ہر صورت پہنچایا جائے ،ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا اور انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا عوام کو سستے نرخوں پر معیاری سبزیوں وپھلوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے پیاز ،آلو کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی ، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقامی پیداوار کی وجہ سے قیمتیں کنٹرول میں ہیں مصنوعی قلت ،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں